وادی تیراہ کے علاقے بٹائی میں سالار چوک کے قریب خوارج تخریب کاری کا منصوبہ کرتے اپنے ہی نصب شدہ بم کا شکار بن گئے۔
ذرائع کے مطابق 2 اور 3 اگست کی درمیانی شب خوارج سالار کمپلیکس کی جانب پیش قدمی کر رہے تھے اسی دوران راستے میں نصب کی جانے والی آئی ای ڈی اچانک پھٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے سرگرم کمانڈرز عثمان عرف لارم اور یاسر افغان کے قریبی ساتھی تھے جو عرصہ دراز سے علاقے میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔





