چارسدہ (الف خان شیرپاو) :صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔
چیکس ان افراد کو دیے گئے جنہیں 2022، 2023 اور 2024 کے دوران قدرتی آفات سے جانی یا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ان تین سالوں میں ضلع چارسدہ میں قدرتی آفات کے باعث 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مجموعی طور پر 128 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
متاثرین کو پی ڈی ایم اے کی منظوری کے بعد ایک کروڑ 84 لاکھ 64 ہزار روپے کے 132 چیکس جاری کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت وزیر نے اس موقع پر کہا کہ امدادی رقم کا مقصد متاثرہ افراد کی فوری مدد اور نقصانات کا ازالہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی پر کی گئی نجی باتیں لیک ہو گئیں،وجوہات جانئے
انہوں نے واضح کیا کہ چیکس کی تقسیم کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ کیا گیا تاکہ مستحق افراد تک امداد بروقت پہنچ سکے۔
چیکس کی تقسیم کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، نثار احمد بھی موجود تھے۔





