پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پارٹی کی تحریک جاری رہے گی اور کل پشاور سے ایک بڑی ریلی سہ پہر 3 بجے شروع ہوگی۔
انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 نافذ کرکے حکومت احتجاج کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تیمورسلیم جھگڑا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پشاور ریلی میں شرکت کے اعلان کو بھی چیلنج کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اسلام آباد نہیں جا رہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس اصل مینڈیٹ ہوتا تو وہ ایسے اقدامات نہ کرتی۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ: وزیر اعلیٰ کی حوصلہ افزائی نے معذور محمد سدیس کی زندگی بدل دی، تفصیل جانیں
تیمورسلیم جھگڑا نے طارق فضل چودھری کے بیانات پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان بیانات پر ہنسی آ رہی ہے اور طارق فضل چودھری کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم کو کس نے گرفتار کیا۔
رہنما تحریک انصاف نے واضح کیا کہ پارٹی کی تحریک جاری رہے گی اور عوامی حمایت کے ساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔





