مردان، رستم میں افسوسناک واقعہ،ریسکیو آپریشن جاری

پشاور: سلنڈر دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی، دو افراد زخمی

پشاورکے حیات آباد فیز 5 کے علاقے بنگش مارکیٹ کے قریب ایک مکان میں سلنڈر دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں مکان کی چھت منہدم ہو گئی۔

 ریسکیوحکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم، میڈیکل ٹیم اور فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔جن میں یاسر (عمر 5 سال) کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ انعام (عمر 35 سال) کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا اہم فیصلہ: الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کے لیے 9 ارب روپے سبسڈی، طلبہ کو مفت بائیکس دیئے جائیں گے

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ کو کلیئر کر کے متاثرہ علاقے کو محفوظ بنا دیا ہےجبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top