ملک گیر کارروائی میں تیزی ، مزید ہزاروں افغان مہاجرین واپس بھیج دیئے گئے

پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا آغاز

پشاور(شاہد جان )محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق پاکستان اوریجن کارڈ (پی او آر) ہولڈرز افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز طورخم سرحد کے راستے ہی او آر کارڈ ہولڈرز 213 , اے سی سی کارڈ ہولڈرز 273 جبکہ 1070 غیر قانونی تارکین وطن افغان اپنے ملک روانہ ہوگئے۔

مجموعی طور پر 255 پی او آر کارڈ ہولڈرز ، 43886 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 5 لاکھ 82ہزار 728 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھیجا دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پروپ آف رجسٹریشن (پی او آر)کارڈ رکھنے والے تقریباً چودہ لاکھ افغان مہاجرین کو پاکستان بھر سے باعزت طریقے سے اپنے وطن افغانستان بھیجا جا رہا ہے ۔ جس کے لیے ان کو یکم ستمبر تک مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپناکاروباری لین دین ،رہائش وغیرہ کے معاملات کا تصفیہ کرلیں اور یکم ستمبر سے پہلے اپنی رضاکارانہ واپسی ممکن بنائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ، دو افراد زخمی

یکم ستمبر سے ملک بھر میں رہ جانے والے افغان مہاجرین کو ڈیپورٹ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Scroll to Top