مودی اور بی جے پی کے خارجہ دعوے ڈوب گئے، ملائیشیا نے بھارت کا ویزا بند کر دیا، بھرم چکنا چور، یکم جنوری 2027 سے نئی پابندی نافذ

 مودی اور بی جے پی سرکار کی بوکھلائی ہوئی اور ناکام خارجہ پالیسی کو عالمی سطح پر ایک اور شدید دھچکا لگا ہے، کیونکہ ملائیشیا نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت ختم کرنے کا دوٹوک اعلان کر دیا ہے۔

 ملائیشیا حکام کے مطابق بی جے پی سرکار کی کھوکھلی سفارت کاری اور زوال پذیر عالمی ساکھ کے باعث آئے روز مختلف ممالک بھارت پر سفری اور امیگریشن پابندیاں عائد کر رہے ہیں، جس سے بھارتی بیانیے کی قلعی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔

ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملائیشیا یکم جنوری 2027 سے بھارتی شہریوں کے لیے بغیر ویزا داخلے کی سہولت مکمل طور پر ختم کر دے گا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جنوری کے بعد ملائیشیا میں داخل ہونے کے خواہشمند بھارتی شہریوں کو ویزا، پاسپورٹ سمیت دیگر مقررہ شرائط پوری کرنا لازمی ہوں گی، جس کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کوئی اکیلا واقعہ نہیں بلکہ بھارت کے لیے بڑھتی ہوئی سفارتی اور سفری تنہائی کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بڑے صوبوں کے جبر اور ناکامی کا پول کھل گیا, لیہ سے کوئٹہ اور بنوں تک آوازیں بلند، نئے انتظامی یونٹس فوری بنائے جائیں

رپورٹ کے مطابق صرف 2026 کے دوران ایران اور سری لنکا سمیت 9 ممالک بھارتی شہریوں کے لیے اپنی ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں کر چکے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارتی شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر کرنا مزید مشکل اور کٹھن ہو گیا ہے۔

سفارتی تجزیہ کاروں کا دوٹوک کہنا ہے کہ ملائیشیا کی جانب سے ویزا فری سہولت کا خاتمہ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی اور سفارتی روابط کی کھلی ناکامی کا آئینہ دار ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بی جے پی قیادت کی جارحانہ اور غیر متوازن پالیسیوں نے بھارت کی عالمی شبیہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے اثرات اب براہِ راست بھارتی شہریوں کی سفری آزادی اور ملک کی سفارتی ساکھ پر پابندیوں کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top