خیبر پختونخوا میں 11 افسران و اہلکاروں کے لیے بڑا حکم جاری

خیبر پختونخوا کے لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ اور ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں تعینات 11 افسران و اہلکاروں کی خدمات ان کے اصل محکموں کو واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اس حوالے سے سیکریٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 19 نومبر 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق متعلقہ افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر ان کے پیرنٹ محکموں میں واپس بھیجنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ میں تعینات ڈائریکٹر ایجوکیشن قائم احمد کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر ورکس انور علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس جمشید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن محمد نوید اعجاز، رفعت یاسمین، فرحت یاسمین دیبا اور فرح ناز کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ واپس بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مودی اور بی جے پی کے خارجہ دعوے ڈوب گئے، ملائیشیا نے بھارت کا ویزا بند کر دیا، بھرم چکنا چور، یکم جنوری 2027 سے نئی پابندی نافذ

اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن آصف اقبال کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کمپیوٹر آپریٹر محمد جہانگیر خان کو پریس کونسل آف پاکستان اسلام آباد واپس بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں تعینات کمپیوٹر آپریٹر ثاقب رحیم کی خدمات ریسکیو 1122 جبکہ جنید انور کی خدمات محکمہ جنگلات کو واپس کر دی گئی ہیں۔

سیکریٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ حکام کو احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ اور ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سے خالی ہونے والی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے افسران و اہلکاروں کی فہرست فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

Scroll to Top