پرتگال میں جائیدادیں کس نے بنائی ،وزیردفاع خواجہ آصف نے تفصیلات بتادی

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے اور اب شہریت حاصل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

ان کے مطابق یہ بیوروکریٹس “نامی گرامی” ہیں جو اربوں روپے ہڑپ کرنے کے بعد خاموشی سے ریٹائر ہو کر پر آسائش زندگی گزار رہے ہیں۔

ایکس پرجاری بیان میں وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے صرف بیٹیوں کی شادی پر سلامی کی مد میں چار ارب روپے وصول کیے اور اب بغیر کسی احتساب کے ریٹائر ہو چکا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان بیوروکریٹس کا “بچا کھچا” کھاتے ہیں، کیونکہ انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، اس لیے نہ پلاٹ لیتے ہیں، نہ غیر ملکی شہریت اختیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مردان میں خواجہ سراؤں کی احتجاجی ریلی، تحفظ کا مطالبہ، پولیس مظالم کے خلاف نعرے بازی

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی پلیت کر رہی ہے۔

Scroll to Top