پشاور ہائیکورٹ،شبلی فراز اور عمر ایوب کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت

پشاور (کامران علی شاہ) پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن جبکہ شبلی فراز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں، اور الیکشن کمیشن نے دونوں کو نااہل قرار دیا ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزاروں کو انٹرم ریلیف فراہم کیا جائے۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے اس لیے انہیں اس مرحلے پر انٹرم ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : پرتگال میں جائیدادیں کس نے بنائی ،وزیردفاع خواجہ آصف نے تفصیلات بتادی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار اگر چاہیں تو ایک ضمنی درخواست دائر کر کے انٹرم ریلیف مانگ سکتے ہیں۔ عدالت نے معاملے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Scroll to Top