سوات (شہزاد نوید) مینگورہ کے نواحی علاقے شادرہ وتکے میں زمرد کی ایک کان بیٹھنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت کئی مزدور کان کے اندر موجود تھے جن میں سے 4 سے 6 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، قومی نوعیت کے بین القوامی معاہدے خطرے میں پڑگئے
کان کے اندر گہرائی، اندھیرے اور بھاری ملبے کے باعث ریسکیو آپریشن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔





