مولانا خانزیب واقعہ کے روز پی ٹی آئی کے منتخب اراکین میوزک نائٹ منانے میں مصروف تھے، ثمر ہارون بلور

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال اور حکومتی غیر سنجیدگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے باوجود حکومت کی توجہ غیر سنجیدہ سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔

پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہے۔

ثمر ہارون بلور نے باجوڑ کے حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب مولانا خانزیب کو نشانہ بنایا گیا اور پورا باجوڑ غم و غصے میں سڑکوں پر نکلا اور اسی دن پی ٹی آئی کے منتخب اراکین، مرزا آفریدی کے فارم ہاؤس میں “میوزک نائٹ” منانے میں مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں زمرد کی کان بیٹھنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن جاری

Scroll to Top