مردان(اخونزادہ فضل حق)مردان پولیس نے ایک غریب لڑکے کی برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے بااثر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔
ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ کوئی بھی طاقتور شخص کمزور یا غریب کو اپنا نشانہ نہیں بنا سکتا، قانون سب کے لیے برابر ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ہوتی پولیس کو حکم دیا گیا کہ وہ فوری طور پر کارروائی کرے۔
تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او ریاض خان نے سلطان ولد اسد کشمیری اور ارشد ولد راشد کشمیری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جو گلی باغ، مصری آباد روڈ کے رہائشی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: جنوبی وزیرستان اپر کے نام کی تبدیلی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور،نیا نام تجویز
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ان کے جلد گرفتار ہونے کی توقع ہے۔





