پشاور:پختون ڈیجیٹل میڈیا کی مقبولیت میں حالیہ دنوں میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے خاص طور پر 5 اگست کو فیس بک پیج کے ویوز صرف پشتو زبان سمجھنے والے ناظرین میں 50 لاکھ سے بھی زائد ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
پختون ڈیجٹیل سے منسلک سینئر صحافی حماد حسن کا کہنا ہے کہ پختون ڈیجیٹل میڈیا کے متعدد صحافی اپنی سچائی پر مبنی رپورٹنگ کی وجہ سے صوبہ کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نشانے پر ہیں۔
یہ ڈیٹا پختون ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہےجو خاص طور پر نوجوانوں اور پشتون برادری کے درمیان اپنی جینوئن اور معتبر رپورٹنگ کی وجہ سے پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔
پشتون ڈیجیٹل میڈیا کی یہ کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ لوگ حقیقی اور مستند خبریں حاصل کرنے کے لیے روایتی ذرائع کے بجائے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی جانب زیادہ راغب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مردان ،غریب لڑکے کی برہنہ ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ،بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی شروع
اس پلیٹ فارم کی رپورٹنگ نے نہ صرف مقامی مسائل کو اجاگر کیا بلکہ معاشرتی اور سیاسی موضوعات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔





