قومی کرکٹر حیدر علی برطانیہ میں ایک مجرمانہ واقعے کی تحقیقات کی وجہ سے تنازع میں پھنس گئے ہیں، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ہے
حیدر علی کو تین دن قبل گریٹر مانچسٹر پولیس نے گرفتار کیا تھا مگر بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑی کو دوبارہ دو ہفتے بعد طلب کیا جائے گا۔
حیدر علی نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ کیس کے مکمل حل تک انہیں برطانیہ چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ تحقیقات پاکستان شاہینز کی حالیہ انگلینڈ کے دورے کے دوران پیش آنے والے واقعے سے متعلق ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ حیدر علی کو قانونی مدد فراہم کی جا رہی ہے اور وہ برطانوی عدالتی نظام کا احترام کرتے ہیں۔
پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کرکٹ کی تمام سرگرمیوں سے معطل رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں 135 بلدیاتی نشستیں خالی،وزیراعلی کا آبائی علاقہ ڈی آئی خان سب سے آگے
بورڈ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ شفافیت اور قانونی عمل کو فوقیت دیں گے تاکہ قومی ٹیم کی ساکھ متاثر نہ ہو۔





