افواجِ پاکستان اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں، میجر طفیل محمد شہید کے یومِ شہادت پر عسکری قیادت کا خراجِ عقیدت

افواجِ پاکستان اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں، میجر طفیل محمد شہید کے یومِ شہادت پر عسکری قیادت کا خراجِ عقیدت

افواجِ پاکستان کے سربراہان نے نشانِ حیدر پانے والے میجر طفیل محمد شہید کو ان کی عظیم قربانی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نے دشمن پر جرأت مندانہ حملہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے مشن مکمل کیا جو ان کی غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر طفیل شہید کی قربانی بہادری، حب الوطنی اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال ہے ان کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی میجر طفیل محمد شہید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے امن، خودمختاری اور استحکام کی ضمانت ہیں، ہم اپنے ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، صدر ، وزیراعظم

آئی ایس پی آر نے  میجر طفیل محمد شہید  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے شہدا کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔

Scroll to Top