پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آج ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ پہنچ کر سٹیڈیم میں مکمل فٹنس اور اسکل بیسڈ سیشنز میں حصہ لیا, ہیڈ کوچ اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی، بیٹرز اور بولرز کو مخصوص گیم سچویشنز میں پرفارمنس ٹارگٹس دیے گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں کامیابی نے کھلاڑیوں کو مزید اعتماد دیا ہے۔
کپتان محمد رضوان نے کہا کہ فخر زمان کی عدم دستیابی ٹیم کیلئے مشکل ضرور ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے دو ایک سے فتح حاصل کی تھی اور اب ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔





