خیبرپختونخوا میں امن و امان کے فروغ کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سٹریٹ کرائمز اور شدت پسندی کی مؤثر روک تھام ممکن بنانے کیلئے جدید نگرانی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق پشاور کے مختلف حساس علاقوں بشمول حیات آباد میں کیمروں کی تنصیب کے آخری مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔
جنوبی اضلاع میں بھی سروے مکمل کر کے جلد ہی کام کا آغاز کیا جائے گا، اب تک 78 فیصد کھدائی اور 67 فیصد پول فکسنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
سیف سٹی منصوبے کے تحت 125 مقامات پر ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جن کی مدد سے 30 دن تک ویڈیو ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا، یہ منصوبہ رواں سال اکتوبر میں مکمل ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں، ہوید میں کرفیو نافذ، سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ خیبرپختونخوا کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور اس کے ذریعے صوبے میں امن و امان کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔





