صرف 6,529 روپے ماہانہ میں اپنی ہونڈا بائیک حاصل کریں!

کراچی: فیصل بینک نے یومِ آزادی کے موقع پر صارفین کے لیے ہونڈا بائیک کی خریداری پر ایک خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تین ماہ کے لیے بغیر کسی منافع کے آسان قسطوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صارفین اب ہونڈا بائیک صرف 6,529 روپے ماہانہ سے شروع ہونے والے پلان کے تحت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 48 ماہ کی لچکدار اقساط کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ ابتدائی تین ماہ تک 0 فیصد منافع لیا جائے گا۔

فیصل بینک کے مطابق یہ آفر صرف نور کارڈ رکھنے والے صارفین کے لیے ہے، اگر کسی کے پاس نور کارڈ موجود نہیں تو وہ بینک کی ویب سائٹ پر جا کر فوری طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔

بینک کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا مقصد عوام کو مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یومِ آزادی کے موقع پر آزادی کے حقیقی جذبے کے ساتھ اپنی زندگی میں بہتری لا سکیں۔

Scroll to Top