ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ، جولائی میں 3.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ آمدنی

ترسیلات زر میں 7.4 فیصد اضافہ، جولائی میں 3.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ آمدنی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے وابستگی اور مالی تعاون ایک بار پھر معیشت کے لیے مضبوط سہارا بن گیا۔ رواں سال جولائی کے دوران پاکستان کو 3.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، یہ اضافہ ترسیلات زر کے شعبے میں مسلسل بہتری کی علامت ہے، جو نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت دیتا ہے بلکہ روپے کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ترسیلات زر کے اہم ذرائع درج ذیل ہیں:
سعودی عرب: 823.7 ملین ڈالر
متحدہ عرب امارات: 665.2 ملین ڈالر
برطانیہ: 450.4 ملین ڈالر
امریکا: 269.6 ملین ڈالر
اسٹیٹ بینک نے اس رجحان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات میں اضافہ حکومتی اقدامات، پالیسی اصلاحات اور قانونی چینلز کے فروغ کا نتیجہ ہے، جنہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کا یہ ریکارڈ پاکستان کی معاشی بہتری کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے، جو اندرونی مالیاتی دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Scroll to Top