یومِ آزادی پر پشاور میں انٹرکلب باکسنگ اور ووشو مقابلوں کا آغاز

یومِ آزادی پر پشاور میں انٹرکلب باکسنگ اور ووشو مقابلوں کا آغاز

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جشنِ آزادی کے موقع پر انٹرکلب باکسنگ اور ووشو مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔

ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ ان مقابلوں کا باضابطہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ پشاور، اصغر سورانی نے کیا، افتتاحی تقریب میں ریجنل اسپورٹس افسر کاشف فرحان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

انٹرکلب باکسنگ مقابلوں میں ضلع پشاور کے 14 مختلف کلبز کے 70 سے زائد باکسرز آٹھ ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں یہ مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔

اسی طرح انٹرکلب ووشو مقابلے بھی شروع ہو چکے ہیں جن میں 8 کلبز کے 100 سے زائد کھلاڑی سات مختلف ویٹ کیٹیگریز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ووشو مقابلوں کے موقع پر خیبرپختونخوا ووشو ایسوسی ایشن کے سربراہ رحمت گل آفریدی بھی موجود تھے۔

جشنِ آزادی کے سلسلے میں دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، 11 اگست کو قیوم سٹیڈیم میں بیڈمنٹن، ٹیک بال اور باسکٹ بال کے مرد و خواتین کے مقابلے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

12اگست کو لیکروس اور جوڈو کے مقابلے شیڈول ہیں، یومِ آزادی یعنی 14 اگست کو دن کے وقت ٹیبل ٹینس اور ہاکی کے مقابلے ہوں گے جبکہ رات کو رنگا رنگ میوزیکل کنسرٹ منعقد ہوگا جس میں اردو و پشتو موسیقی، علاقائی رقص، میجک شو، مارشل آرٹس اور شاندار آتشبازی شامل ہوں گی۔

Scroll to Top