ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے اور آج کا میچ جیت کر گرین شرٹس سیریز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ وہ اچھی بیٹنگ کر کے ویسٹ انڈیز کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد نواز، حسن علی اور ابرار احمد کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ، سفیان مقیم اور فہیم اشرف کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کا کہنا ہے کہ اُن کی ٹیم آج کے میچ کو فائنل کی طرح لے رہی ہے اور ٹیم سیریز برابر کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کر دیا، اصل وجہ سامنے آگئی
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، میزبان ویسٹ انڈیز کے لیے یہ میچ مارو یا مر جاؤ کی حیثیت رکھتا ہے، شکست کی صورت میں سیریز ان کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔





