بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویدی نے آئندہ جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے مئی میں پاکستان کے ہاتھوں آپریشن “سندور” میں شکست تسلیم کر لی۔
بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویدی نے ایک جانب آئندہ جنگ کی دھمکی دی ہے تو دوسری جانب مئی میں پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی عبرتناک شکست کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویدی کا کہنا ہے کہ اگلی جنگ جلد ہو سکتی ہے، ہمیں ہر حال میں تیار رہنا ہوگا۔
جنرل دیویدی نے مئی میں شروع کیے گئے فوجی آپریشن “سندور” کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کارروائی بغیر سوچے سمجھے شروع کی گئی تھی۔
بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان کا ردعمل اتنا شدید ہوگا۔
بھارتی آرمی چیف نے اس ناکام کارروائی کو شطرنج کا کھیل قرار دیا جس میں بھارت پاکستان کی چال کو سمجھنے میں مکمل ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ بھارتی جارحیت نے خطے کو خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، فیلڈ مارشل
انہوں نے تسلیم کیا کہ اس آپریشن کے دوران تینوں بھارتی مسلح افواج کے سربراہان کو مکمل آزادی دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود جنگی حکمتِ عملی میں شدید خامیاں سامنے آئیں۔





