ملک نصیر کوکی خیل رہا ہوگئے

 ضلع خیبرکے معروف شخصیت ملک نصیر احمد کوکی خیل کی رہائی کے بعد ان کی اپنے آبائی علاقے جمرود واپسی پر عوام نے بھرپور استقبال کیا۔

ملک نصیر کوکی خیل کو گزشتہ سال دسمبر میں خیبرپولیس نے گرفتار کیا تھا ان کے خلاف مختلف مقدمات درج تھے۔

مقامی زرائع کے مطابق ان کی رہائی سابق سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی اور سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کی مسلسل کوششوں اور بھرپور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

ملک نصیر احمد کی واپسی پر علاقے کے متعدد معتبرین و عمائدین موجود تھے جنہوں نے انہیں مبارکباد دی۔

Scroll to Top