خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

اعجاز آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن سمیت انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 2 اعلی افسروں کے تبادلے کردئیے ۔

اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انفامیشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے محمد عمران کو ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن خیبرپختونخوا تعینات کیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مفاہمت کی کوششیں تیز

ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن خیبرپختونخوا محمد انصار کو تبدیل کرکے پریس رجسٹرار ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن تعینات کیاگیا ہے۔

Scroll to Top