حج درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی، وزارت مذہبی امور

سرکاری حج سکیم، درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم 2026 کے تحت محدود نشستوں پر درخواستیں جمع کرانے کا عمل ایک دن کے لیے مزید بڑھا دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی اب جمعرات 21 اگست کو بھی جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ ملک کے بعض حصوں میں بارشوں اور ہنگامی حالات کے باعث کیا گیا ہے تاکہ رہ جانے والے افراد کو موقع مل سکے۔

وزارت کے مطابق اس وقت اسکیم میں صرف 1640 نشستیں باقی رہ گئی ہیں، اور جیسے ہی مقررہ تعداد پوری ہو جائے گی، مزید درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حج درخواستوں کی کامیابی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر طے ہوگی، اس لیے خواہشمند افراد فوری طور پر اپنی درخواستیں منتخب بینکوں میں جمع کرائیں اور رسید لینا ہرگز نہ بھولیں۔

وزارت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاک حج 2026 ایپ یا آن لائن پورٹل پر جا کر اپنے کوائف کی درستگی یقینی بنائیں، اور اگر کسی بھی قسم کی غلطی ہو تو متعلقہ بینک سے فوری اصلاح کروائیں۔ درخواست کے ساتھ پہلے سے مقررہ رقم بطور پہلی قسط جمع کرانا لازمی ہوگا جو پیکج کے مطابق 5 لاکھ یا ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہے۔ دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

واضح رہے کہ اس سال حج اسکیم میں 40 روزہ لانگ حج اور 25 روزہ شارٹ حج کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پاکستانی پاسپورٹ موجود ہے، وہ بھی اس اسکیم میں درخواست جمع کروانے کے اہل ہیں۔

Scroll to Top