اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر علی خان کے حالیہ بیانات کے حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی نے نہ تو کوئی معذرت نامہ جاری کیا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔
پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، جس کا مقصد محض عوام کو گمراہ کرنا اور تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ سب کچھ ایک منظم “فالس فلیگ آپریشن” کا حصہ معلوم ہوتا ہے جس کے پیچھے مخصوص مقاصد کارفرما ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری حج سکیم، درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آج بھی اسی بیانیے اور مؤقف پر قائم ہے جو پارٹی کے بانی چیئرمین کا نظریہ رہا ہے۔ ہماری سیاسی جدوجہد، مؤقف اور اصولی موقف کسی تبدیلی کا شکار نہیں ہوا، اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پارٹی کی جانب سے کوئی سرکاری معذرت یا لچک نہیں دکھائی گئی۔





