امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سطح پر ایک بااثر اور باوقار رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔
اخبار کے مطابق، ٹرمپ اور مودی کے درمیان تعلقات میں کشیدگی نے جنرل عاصم منیر کی سفارتی پوزیشن کو مزید تقویت دی۔ بھارت کے ساتھ تناؤ کے دوران، عاصم منیر کو’’سٹیل کے اعصاب رکھنے والے رہنما‘‘کے طور پر سراہا گیا، جنہوں نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ فوجی اور اسٹریٹجک تعلقات کو نئے سرے سے بحال کیا، جس میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون سے تعلقات میں بہتری شامل ہے۔
مضمون کے مطابق، ٹرمپ نہ صرف پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں بلکہ وہ پاکستان کی اہم معدنیات اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں موجود ممکنات کو بھی قریبی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
اخبار نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں اور عالمی سفارتی بصیرت نے انہیں عالمی سطح پر نئی عزت، مقام اور ساکھ دلائی ہے۔ وہ پاکستان کے اسٹریٹجک مفادات کی عالمی سطح پر مؤثر نمائندگی کر رہے ہیں۔





