وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل آج بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق بارشوں اور ہنگامی صورتحال کی وجہ سے درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے آج جمعرات کو بھی درخواستیں وصولی کی جائیں گی ۔
ترجمان کے مطابق نشستیں مکمل ہونے پر نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی فوری طورپر روک دی جائیگی ، اس سلسلے میں نامزد بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رکھیں ۔





