ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے برسلز میں معافی کی کوئی بات نہیں کی ، واضح ہیں کہ 9مئی کرنیوالوں اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے ۔
نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز )کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آ ر کا کہنا تھا برسلز میں آرمی چیف نے کوئی سیاسی بات نہیں کی ، نا ہی آرمی چیف نے کسی معافی کا ذکر کیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز تقریب میں سینکڑوں افراد موجود تھے ،تقریب میں شریک افراد نے فیلڈ مارشل کیساتھ تصاویر بنوائیں ۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی با ت نہیں کی 9مئی صرف فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے ، واضح ہیں کہ 9مئی کرنے والوں ، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ آج چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 9مئی کے 8مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کی ہے ۔





