بنوں و میران شاہ روڈ پر دفعہ 144 نافذ، شہریوں اور نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی

ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں، میران شاہ روڈ، بکاخیل منڈی اور ملحقہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ تخریبی کارروائیوں سے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

دو روزہ پابندی، آمد و رفت محدود
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج اور کل (دو روز) صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک شہریوں اور نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔یہ پابندی سکیورٹی فورسز کی نفری اور لاجسٹک سامان کی نقل و حرکت کو سہولت دینے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

کن علاقوں پر پابندی لاگو ہوگی؟
اعلامیہ کے مطابق، جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ان میں شامل ہیں،بنوں تا میران شاہ روڈسیدگی غلام خانا زاد منڈی روڈبکاخیل منڈی

خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ
انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور کسی کو بھی امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہریوں سے تعاون کی اپیل
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا احترام کرتے ہوئے غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top