پولینڈ میں ایئر شو جان لیوا حادثے میں بدل گیا

پولینڈ میں ایئر شو جان لیوا حادثے میں بدل گیا

پولینڈ میں ہونے والی فضائی مشق ایک جان لیوا حادثے میں بدل گئی جب ایک ایف-16 جنگی طیارہ ریڈوم ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں طیارے کے پائلٹ کی جان چلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب طیارہ اچانک بے قابو ہو کر رن وے پر آگرا اور آگ کی لپیٹ میں آ گیا، مقامی میڈیا کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کریش کے بعد دھوئیں کے گھنے بادل فضا میں پھیل گئے۔

واقعے کے بعد منتظمین نے 30 اور 31 اگست کو طے شدہ ایئر شو کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا کیونکہ رن وے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولینڈ کی جنرل کمانڈ کے مطابق متاثرہ طیارہ پوزنان کے قریب واقع 31ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس سے پرواز کر رہا تھا۔

فوج کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، خوش قسمتی سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کی قیادت کو بڑا نقصان، وزیراعظم احمد غالب کی جان لے لی گئی

پولینڈ کے وزیر دفاع وادیسواف کوسینییک نے حادثے کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے جان بحق پائلٹ کو خراجِ عقیدت پیش کیا، وزیرِ اعظم ڈونالڈ ٹسک نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Scroll to Top