کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سیاسی جلسے پر ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی ملک بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔
بی این پی نے اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سیاسی جلسوں پر حملے ملک کی کمزوری اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔
پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو دہشتگردی اور حملوں کے ذریعے جمہوری راستہ چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جو ملک کے لیے ایک خطرناک صورتحال ہے۔
کوئٹہ جیسے مرکزی شہر میں بدترین امن و امان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اس سے سیکورٹی اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگتا ہے۔
اسی دوران مولانا اسد محمود نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے دہشتگردی کے واقعات ملک کے سیاسی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ دھماکہ،13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی ادارے فوری طور پر ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
مولانا اسد محمود نے کہا کہ ملک میں سیاسی جلسے اور عوامی اجتماعات کو محفوظ بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے تاکہ جمہوری عمل بلا خوف و خطر جاری رہ سکے۔





