پاکستان کاافغانستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

ٹرائی سیریز کا فائنل، پاکستان کاافغانستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

شارجہ میں کھیلے جانیوالے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ ہم اچھا سکور کر کے افغانستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کریں گے۔

کپتان سلمان آغاز نے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلمان مرزا کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان سلمان آغاز نے امید ظاہر کی ہے کہ نیا کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائے گا، مجموعی طور پر اچھا ہدف دیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز میں دونوں ٹیمیں اب تک دو، دو میچز کھیل چکی ہیں، جن میں سے ایک میں پاکستان اور ایک میں افغانستان نے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری !پاکستان میں 3 ملکی ٹی20 سیریز کرانے کا پلان، کونسی ٹیمیں شریک ہوں گی؟جانئے

میزبان ٹیم یو اے ای چاروں میچز میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

Scroll to Top