طیب بلوچ پر تشدد کے تنازع میں نعیم پنجوتھہ اور افضل بٹ آمنے سامنے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے صحافت کے اندر موجود مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صحافی قابل قدر ہیں، مگر کچھ ایسے لوگ ہیں جو صرف صحافت کا لباس اوڑھ کر اس کی روح کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام میںطیب بلوچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طیب بلوچ بدزبانی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔
نعیم حید پنجوتھہ نے انکشاف کیاکہ طیب بلوچ انڈے مارنے کے واقعے میں بھی ملوث تھا۔

نعیم پنجوتھہ نے مزید کہا کہ طیب بلوچ کو سپریم کورٹ سے سیدھا اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا مگر وہ دو سال میں نظر نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : صحافی طیب بلوچ پر پی ٹی آئی کا تشدد، صحافتی تنظیموں نے بڑے احتجاج کی کال دیدی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیمہ خان کو ہراساں کیا گیا، جو ان کے نزدیک ایک بڑی بہن کی مانند ہیں، جب نعیم سے اینکر نے سوال کیا تھا تو نعیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہوا وہ غلط ہے۔مگر صحافی کو بھی چاہیے وہ اخلاقی رویے کا مظاہرہ کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان عمران خان کا پیغام دیتی ہیں، جسے کچھ لوگ ناپسند کرتے ہیں۔

دوسری جانب پی ایف یو جےکے صدر افضل بٹ نے نعیم پنجوتھہ کے بیان پر تنقید کی اور کہا کہ انہیں کھل کر اس معاملے کی مذمت کرنی چاہیے یا پھر تشدد کی حمایت کرنی چاہیے۔

Scroll to Top