بنوں : ضلع بنوں میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے دوران 450 بوری گندم برآمد کی گئی ہے، جس کا کوئی رجسٹر یا ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیلر کو پابند سلاسل کر دیا، جبکہ برآمد شدہ گندم ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں لے لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : مولوی یعقوب کا انٹرویو،نہ پشتونولی کے مزاج میں، نہ سفارتی آداب میں، پاکستان کا نمک کھانے کی بات رشید صافی نے یاد دلائی
ملک بھر میں آٹے اور دیگر اشیائے خورونوش کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جو مصنوعی مہنگائی کا باعث بن رہے ہیں۔





