پنجاب سینیٹ کی جنرل نشست پر آج مقابلہ، رانا ثناء اور سلمیٰ اعجاز آمنے سامنے

لاہور: پنجاب اسمبلی میں آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک سینٹ کی جنرل نشست کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا ثناء اللہ اور بطور آزاد امیدوار سلمیٰ اعجاز اہم حریف قرار دیے جا رہے ہیں۔

یہ نشست اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، اور اب اس نشست پر سخت مقابلہ متوقع ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں مقامی سطح پر مضبوط مہم چلا رہی ہیں، جس سے اس الیکشن کو سیاسی اور انتخاباتی حلقوں میں کافی سنسنی خیز قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا میدان آج دبئی میں سجے گا

الیکشن کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ریٹرننگ افسر ہوں گے، اور انہیں تمام انتخابی عمل کی نگرانی کا ذمہ سونپا گیا ہے۔

Scroll to Top