علی امین گنڈا پور کا تاحال پاسپورٹ بلاک ہونے کا انکشاف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پاسپورٹ تاحال بلاک ہے۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ جو آپ لوگ کہتے ہیں کہ میرے تعلقات بڑے اچھے ہیں، تو آپ کو معلوم ہو کہ میرا پاسپورٹ 9 مئی کو بلاک ہوا ہے۔ بطور وزیراعلیٰ میرا پاسپورٹ بلاک ہے اور بند پڑا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا بڑا اعلان: ملک میں کلائمیٹ اور ایگریکلچر ایمرجنسی نافذ

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ابھی تک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا البتہ میں بغیر پاسپورٹ کے افغانستان جا سکتا ہوں۔

Scroll to Top