شہزاد نوید
سوات : ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبد الرحيم، سٹی ميئر شاہد علی خان، ترجمان ڈاکٹر خالد محمود خالد اور دیگر گرفتار افراد کو غیر مشروط طور پر رہا کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت پر پولیس نے سٹی میئر شاہد علی، خالد محمود اور بازار صدر عبدالرحیم سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن مذاکرات کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا، تاہم اس دوران مقامی افراد نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مظاہرین نے مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شاہراہ کو کلیئر کرانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار خواتین اور بچے شدید متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،بڑی گرفتاریاں
مظاہرین کا الزام ہے کہ فائرنگ اسسٹنٹ کمشنر اور سٹی ڈی ایس پی کی ہدایت پر کی گئی۔
پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔





