سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ،بڑی گرفتاریاں

شہزاد نوید

سوات کے علاقے سنگوٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت پر پولیس نے سٹی میئر شاہد علی، خالد محمود اور بازار صدر عبدالرحیم سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن مذاکرات کے بعد دوبارہ شروع کیا گیاتاہم اس دوران مقامی افراد نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد مظاہرین نے مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شاہراہ کو کلیئر کرانے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار خواتین اور بچے شدید متاثر ہوئے۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ فائرنگ اسسٹنٹ کمشنر اور سٹی ڈی ایس پی کی ہدایت پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: جعلی دستاویزات بنوانے کی کوشش پر 5 افغان شہری گرفتار

پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top