پشاور : ایف آئی اےنےجعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی،دو مسافر اور3 ایجنٹ گرفتار

پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ورک ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران نہ صرف دو مسافروں کو روکا گیا بلکہ ان کی نشاندہی پر تین انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

عادل رضا اور مشرف محمود نامی دو مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھےتاہم امیگریشن حکام کو شبہ ہونے پر دونوں کے ویزوں کی تصدیق کی گئی جو کہ جعلی ثابت ہوئے۔

تحقیقات کے دوران دونوں مسافروں نے انکشاف کیا کہ انہیں یہ ویزے کچھ ایجنٹوں کے ذریعے فراہم کیے گئے تھے۔

مسافروں کی نشاندہی پر ایئرپورٹ پر موجود تین ایجنٹوں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کو وسعت دی جا رہی ہے۔

Scroll to Top