قطر کے نائب وزیر اعظم کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

دوحہ:قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن الثانی نے دورۂ قطر کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ پاکستان اور قطر کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی ۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن الثانی کی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔

Scroll to Top