پینٹاگون نے میڈیا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

پینٹاگون نے اطلاعات کے غیر مجاز لیک ہونے کی روک تھام کے لیے دفاعی وزارت کا احاطہ کرنے والے صحافیوں کے لیے نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

جاری کردہ نوٹ میں صحافیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی معلومات شائع نہ کریں جو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہوں ورنہ انہیں پینٹاگون میں رسائی سے محروم کیا جا سکتا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت جنگ شفافیت پر یقین رکھتی ہے لیکن کوئی بھی معلومات عوامی ریلیز سے قبل مجاز حکام کی منظوری کے بغیر جاری نہیں کی جا سکتی چاہے وہ غیر درجہ بندی شدہ ہی کیوں نہ ہوں، قواعد کی خلاف ورزی پر صحافیوں کا پاس منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کا غیر مجاز انکشاف قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور وزارت کے عملے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، اس اقدام کو ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے میڈیا لیکس روکنے اور نیوز آؤٹ لیٹس پر پابندیاں سخت کرنے کی کوششوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

نوٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمارت کے اندر صحافیوں کی حرکت محدود کی جائے گی اور صرف گارڈ یا ہدایت کار کے ساتھ مخصوص علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی ویزا پالیسی میں تبدیلی نے بھارت میں ہلچل مچا دی

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنل نے کہا یہ پابندیاں ملک بھر کے دیگر فوجی اڈوں کے معیارات کے مطابق ہیں اور قومی سلامتی و پینٹاگون عملے کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں۔

Scroll to Top