ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ الیون کھلاڑیوں کے نام منظرعام پر آ گئے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ میچ کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے چند تبدیلیوں کے ساتھ نیا کمبی نیشن ترتیب دیا ہے۔
واضح رہے کہ 6 روز قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں شامل دو کھلاڑی جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم اس بار پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف حکمت عملی میں تبدیلی کرتے ہوئے فاسٹ بولنگ پر انحصار بڑھا دیا ہے۔ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کی مشاورت سے بھارتی بیٹنگ لائن کو پیس اٹیک سے دباؤ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم درج ذیل ہو سکتی ہے:
پاکستان کی ممکنہ الیون
صائم ایوب
صاحبزادہ فرحان
فخر زمان
فہیم اشرف
سلمان علی آغا (کپتان)
محمد نواز
حسین طلعت
محمد حارث (وکٹ کیپر)
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤف
ابرار احمد
ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو یو اے ای کے خلاف شامل کیا گیا تھا، تاہم اُن کی حتمی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔
پاکستانی شائقین کرکٹ اس میچ کو ٹورنامنٹ کا ’’فائنل سے پہلے فائنل‘‘ قرار دے رہے ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں اپنی بھرپور طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ میچ کی جیت نہ صرف فائنل کی راہ ہموار کرے گی بلکہ ایشیا میں کرکٹ کی سب سے بڑی رقابت کو ایک نیا رنگ دے گی۔





