برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ایک خودمختار اور آزاد ریاست کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ہم آہنگی سے کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی سمیت ایک پائیدار امن منصوبے کے فروغ کی کوشش کا حصہ ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کے اجلاس سے پہلے اسی نوعیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا ان ممالک میں شامل ہو گئے ہیں جو آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی ریاستی حیثیت کی حمایت کریں گے۔

Scroll to Top