باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل خار کے نائب صدر ملک میر اعظم خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خزانہ موڑ کے قریب اُن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولیاں اُن کے سر میں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے خزانہ موڑ میں پیش آیا، ملک میر اعظم خان کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، واقعہ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں کاغزئی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی نے ملک میر اعظم خان کی ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Scroll to Top