ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور طلعت حسین کو پلئینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار نے کہا کہ یہ ایک اہم میچ ہے اور وہ خوب لطف اندوز ہوں گے،  پیچ بیٹنگ کے لیے حالات اچھی لگ رہی ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جسپریت بمرا اور ورون چکروتی کی واپسی ہوئی ہے، سوریہ کمار نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ جذبات پر قابو رکھیں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کی قومی ٹیم، شاہین، بھارتی سورماؤں کے خلاف بدلہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ٹاس سے پہلے آئی سی سی اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آمد پر کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے ملاقات ہوئی۔

محسن نقوی نے ٹیم کے حوصلے بڑھائے، ٹیم مینجمنٹ نے کپتان کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف حکمت عملی تیار کی اور اوپنر بلے باز صائم ایوب کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ :سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے سری لنکا کوشکست دیدی

شائقین کرکٹ نے ایک بار پھر قومی ٹیم سے بھرپور توقعات وابستہ کر دی ہیں اور جیت کے لیے دعاگو ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے ہاتھوں ہوئی شکست کا بھرپور بدلہ لے گی۔

Scroll to Top