ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ایک بار پھر بھارتی کپتان سوریہ کمار نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا۔
بھارتی کپتان کی جانب سے ہاتھ نہ ملانا کھیلوں کی روح کے منافی اور سپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔
14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ کی یاد تازہ کر گیا ہے جب دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے نہ تو ٹاس کے وقت اور نہ ہی میچ کے اختتام پر ہاتھ ملایا تھا جس پر شائقین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
میچ کے بعد انکشاف ہوا کہ میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت احتجاج کیا اور آئی سی سی سے ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
دوسرے میچ سے پہلے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے باضابطہ معذرت کر دی تھی اور اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی لیکن بھارتی کپتان کی دوبارہ ایسی حرکت نے کھیل کی اخلاقیات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔





