ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
پاکستانی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز پر دباؤ برقرار رکھا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے, وہ 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے فخر زمان 15 رنز بنا سکے جبکہ صائم ایوب نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔
حسین طلعت 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 171 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھرڈ امپائر کا متنازع فیصلہ، فخر زمان کے غلط آؤٹ دینے پر سب حیران
بھارت کی جانب سے شیوم دوبے 2 ، ہاردیک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ لی۔





