انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی رکنیت فوری طور پر معطل کر دی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق امریکا کرکٹ بورڈ نے بار بار قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں اور وہ کرکٹ گورننس کے قیام میں ناکام رہا ہے، جس کی وجہ سے امریکی کرکٹ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
اگرچہ امریکا کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے، مگر امریکا کی کرکٹ ٹیمیں پھر بھی آئی سی سی کے تحت ہونے والے مختلف ایونٹس میں شرکت کر سکیں گی۔
آئی سی سی براہ راست امریکی ٹیموں کی نگرانی کرے گا تاکہ کھیل کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : تعلیمی میدان میں بڑا انقلاب، پشاور کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں ہوشربا اضافہ
آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امریکا کی ٹیم اولمپکس 2028ء سمیت دیگر آئی سی سی کے ایونٹس میں بغیر کسی رکاوٹ کے حصہ لے سکے گی اور اس معطلی کا اولمپکس کی تیاریوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔





