بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے کوئی ڈیل نہیں دی گئی، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد : وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے بانی کو کوئی ڈیل کی پیشکش نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بعض ججز نے میڈیا کو اپنی آڈینس سمجھ لیا ہے، آئینی معاملات میں میں نہیں مانوں گا کا رویہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی یونیورسٹی نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان ہو چکا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگا کیونکہ تحریک انصاف اب مقبول جماعت نہیں رہی۔ انہوں نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کی ڈیل کی پیشکش نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی چینی پریمئیر سے غیر رسمی ملاقات، تقریر کو سراہا گیا

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ عمران خان شاید خود سے باتیں کر کے ڈیل کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، حکومت کا کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیئر ٹرائل کے تمام تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات آئین اور قانون کے مطابق بنائے گئے ہیں۔

Scroll to Top